MultanWorld

ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا

ملتان: ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ حفیظ شیخ سندھ سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے مگر وزیراعظم نے سندھ سے ٹکٹ نہ دیا اور سندھ کا ٹکٹ 35 کروڑ میں بیچ دیا سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی شکست سے خوف زدہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے رکن اسمبلی کے ذریعہ جعلسازی کروا کے ویڈیو ڈرامہ اسٹیج کیا کیونکہ جعلی الیکشن اور جعلی ووٹوں پر قائم حکومت حقیقی عوامی رہنما و جیالے سید یوسف رضا گیلانی سے خوفزدہ ہے سید یوسف رضا گیلانی پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی جانب سے سینیٹ کے چیئرمین کے امیدوار ہیں پہلے سید یوسف رضا گیلانی نے آئی ایم ایف کے امیدوار کو ہرادیا اب نیازی کے امیدوار کی بھی شکست یقینی ہے وزیراعظم عمران خان اپوزیشن قائدین پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں کیونکہ عمران خان آٹا چور اور چینی چور مافیا کے سربراہ ہیں وزیراعظم قوم کو جواب دیں کی اگر آپ ایماندار ہیں تو مالم جبہ اور بی آر ٹی پر کیوں سٹے لے رکھا ہے وزیراعظم عمران خان آپ اور آپ کی کابینہ جس طرح عوام کے ساتھ سلوک کر رہے ہو وہ دن دور نہیں کہ عوام کے ہاتھ ہونگے اور تمھارا گریبان ہوگا حکومت کو انقلاب فرانس سے سبق حاصل کرنا چاہیئے وہ انقلاب بھی بھوک و افلاس کی وجہ سے آیا تھا ایسا نہ ہو کہ پاکستان میں بھی اس طرح کا انقلاب آئے پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جب جب اقتدار میں آئی عوام کو نوکریاں بھی دیں اور بشمول اقلیتی برادری ہر طبقہ کے حقوق کا تحفظ بھی کیا اور ملازمین کی تنخواہوں میں بھی بے پناہ اضافہ کیا لیکن موجودہ تبدیلی سرکار کی نااہلی کی وجہ سے ملک و قوم ک بہت نقصان ہو رہا ہے اس لئے پی ڈی ایم کی تحریک کا مقصد ہی یہی ہے کہ نا اہل و نالائق حکومت سے عوام کی جان چھڑوائی جائے اور یقین سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے عمران خان خود بھی جان چکے ہیں کہ جی کا جانا ٹھہر چکا ہے اس لئے اب گھبراہٹ میں مزید غلط فیصلے کر رہے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button