World

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا پیپلز پارٹی کا منشور ہے، اور یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب بھی تھا: بلاول بھٹو زرداری
اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیئے پارٹی قیادت خواہ ہر جیالا سرگرمِ عمل ہے: بلاول بھٹو زرداری
پوری دنیا میں سیاسی، معاشی اور معاشرتی سطح پر بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں: بلاول بھٹو زرداری
یہ واضح ہے کہ یہ صدی خواتین کی پیشقدمی کی صدی ثابت ہوگی: بلاول بھٹو زرداری
اب جو قوم خواتین کو برابری نہیں دے گی وہ دیگر اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا نہیں ہو سکے گی: بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی حکومت میں ہو یا میدانِ جدوجہد میں، صنفی مساوات اور خواتین کو خودمختار بنانے کے لیئے ٹھوس اقدام اٹھائے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
پی پی پی حکومت نے غربت کے خاتمہ کے لیئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا میگا رول ماڈل پروگرام دیا: بلاول بھٹو زرداری
یہ قابلِ فخر ہے کہ بی آئی ایس پی کی شفافیت اور مثبت نتائج کے معترف ورلڈ بئنک جیسے کئی عالمی ادارے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومتِ نے سندھ میں خواتین کو کاروبار کے لیئے بلاسود آسان قرضہ کا پروگرام شروع کیا: بلاول بھٹو زرداری
یوسی سطح پر متعارف کردہ اس پروگرام کے نتیجے میں سندھ کی 6 لاکھ سے زائد خواتین اور ان کے خاندان مستفید ہوئے: بلاول بھٹو زرداری
فرسٹ ویمن بئنک، ویمن پولیس اسٹیشنز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام جیسے اقدام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت کے تحفے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
بے زمین کاشتکار خواتین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دینے جیسے اقدام کے دور رس نتائج نکل رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
کمیشن برائے خواتین کا قیام، اینٹی ویمن پریکٹس ایکٹ، اینٹی ایسڈ کرائیمز کا قانون، پروٹیکشن آف ویمن ایٹ ورک پلیس ایکٹ جیسے قوانین پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے: بلاول بھٹو زرداری
صوبہ سندھ میں قائم پی پی پی حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیئے قابلِ تحسین قانونسازی کی ہے: بلاول بھٹو زرداری
چائیلڈ میریجز رسٹرینٹ ایکٹ-2013، خاندانی تشدد سے تحفظ و روکتھام کا قانون -2015، اور کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن 2015 چند مثالیں ہیں: بلاول بھٹو زرداری
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب یہ تھا کہ زندگی کی ہر شعبے میں خواتین کو برابری حاصل ہو: بلاول بھٹو زرداری
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیئے ہمیں ابھی مزید سفر طئے کرنا ہے: بلاول بھٹو زرداری
میرے لیئے یہ قابلِ اطمینان ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب شرمندہ تعبیر دینے کے لیئے پرعزم ہے: بلاول بھٹو زرداری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button